ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائیگا؛ عظمیٰ بخاری

پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائیگا؛ عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی کرائم رپورٹ کے مطابق لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے، یہ حکومتی نہیں بلکہ ایک غیرجانبدار انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ ہے، جس میں جرائم کی شرح میں کمی کو تسلیم کیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے نعرے تو لگے لیکن حقیقی اقدامات موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائے گا اور کچے کے علاقوں میں پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، لیکن بھارت آج تک ان واقعات کے کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ فوج کی سکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دنیا کے سامنے بھارت کی تخریب کاری کے شواہد پیش کیے ہیں جبکہ ایک سابق بھارتی جنرل نے بھی تسلیم کیا کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت خود تھا۔