ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10مرلہ ، 1کنال پراپارٹمنٹ کانقشہ منظوری ختم، نئے قوانین نافذ کردیے گئے

10مرلہ ، 1کنال پراپارٹمنٹ کانقشہ منظوری ختم، نئے قوانین نافذ کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اےبلڈنگ بائی لاز 2019 ترامیمی رولز کا نفاذ، 10مرلہ سےزائدگھروں میں صاف پانی بچانے کیلئےگرےواٹرٹینک لازمی قرار، 10مرلہ ، 1کنال پراپارٹمنٹ کانقشہ منظوری ختم کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق 10مرلہ اور1کنال پررہائشی اپارٹمنٹ کانقشہ منظورنہیں ہوسکےگا، 10مرلہ ، 1کنال ، 2کنال پرلازمی جگہوں کوچھوڑنےکاقانون 5سال بعد بحال ، ایل ڈی اےمیں پلرزکنسٹرکشن پررہائشی عمارت کی تعمیرپربھی مکمل پابندی عائد کی گئی۔

ٹاؤن پلاننگ افسران کی ملی بھگت سے گھروں کی پلرزکنسٹرکشن کرواکرکمرشل عمارتیں بنوادی گئیں، ایل ڈی اےترامیمی رولزمیں قوانین کاغلط استعمال روکنےکیلئےبھی جامع منصوبہ بندی کی گئی۔

گھروں وبلڈنگ کےنقشوں میں سائیڈ وبیک سائیڈ، فرنٹ سائیڈ لازمی جگہوں کو چھوڑنے کاقانون نافذ کردیا گیا۔

کمرشل عمارتوں کو نقشہ سٹیج وائزکی بجائے ون گومیں جاری کرنے کا قانون بھی پاس کردیا گیا، ایل ڈی اےنےبلڈنگ بائی لازمیں ترمیم کرکےفوری نافذالعمل کرنیکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔