ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!

آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میلان میں مقیم ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنا تقریباً آٹھ یا نو برس کی عمر میں سِیکھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز تب ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ وہ آنکھ کے گرد پٹھوں کے اوپر اور نیچے کے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے اور وقت کے ساتھ انہوں نے اس کام میں تب تک مہارت حاصل کی جب تک وہ آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر حرکت دینے کے قابل نہیں ہوگئے۔

ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی آنکھیں باہر نکلنے کے بعد پیمائش کی جس میں معلوم ہوا کہ ان کی آنکھوں کے ڈیلے 0.74 انچ تک باہر آ سکتے ہیں۔ اور یہ پیمائش ان کو مردوں کی کیٹیگری میں ریکارڈ دلوانے کے لیے کافی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer