اعجاز وسیم: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش مینز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔
سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے, پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے پر متفق ہوگئے ہیں، پہلے دو میچز25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی ، یکم جون ، اور 3 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پانچوں میچز رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App