ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی حکومت کو کرارا جواب دینے پر بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ

مودی حکومت کو کرارا جواب دینے پر بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی جس پر مودی سرکار نے  لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہی ہٹا دیا۔

دوسری جانب  بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے،  نریندر مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔