ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک موجود پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ پر حملہ، ویڈیو وائرل

بیرون ملک موجود پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ پر حملہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر حملہ ہوا ہے، وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ 

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر نئی ویڈیوز اپلوڈ کی ، رجب بٹ کا اپنی ویڈیو میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑی دکھاتے ہوئے بتانا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔

مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو میں قسمیں کھاتے ہوئے مداحوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ کوئی پرینک نہیں کر رہے، نہ ہی کوئی شیخیاں مار رہے ہیں، ان پر واقعی شدید حملہ ہوا ہے۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ حملہ بہت شدید تھا، نقصان بھی بہت زیادہ ہوا ہے، میں آنے والے دو سے تین دن میں مکمل وی لاگ شیئر کروں گا اور تفصیل سے بتاؤں گا کہ کیا ہوا ہے اور کتنا نقصان ہوا ہے۔

https://youtube.com/watch?v=CyDIb5pH7Xs?si=7hl5eL3HHhU_-xGr