ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی :   محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے یکم مئی سے 4 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جس کے بعد اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، پشاور، کوہاٹ، مانسہرہ اور جہلم سمیت کئی علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے اور موسم خوشگوار رہے گا۔

 دوسری جانب لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ہواؤں سے موسم میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم درجہ حرارت میں اضافہ اور فضائی آلودگی شہریوں کیلئے تشویش کا باعث ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے اور 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

 شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح شاہراہ قائداعظم میں  95، عسکری 10 میں  145، جوہر ٹاؤن میں  152، طفیل روڈ میں  163 ریکارڈ  کی گئی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔