ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم اعلان  

Petrol price,Ishaq dar,Federal minister,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق اوگرا کی جانب سے موصول ہونے والی سمری کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں ،  آج رات 12بجے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے ۔

وزیر خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن  پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔