(ویب ڈیسک) معروف اداکار سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
اداکار نے حال ہی میں نامور بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے پروموشن کے لیے بطور مہمان شرکت کی۔
میزبان نے سلمان خان سے آج تک اپنی زندگی میں آنے والی خواتین میں سے کسی بھی خاتون کے ساتھ زندگی بھر کے ساتھ کا وعدہ نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر سلمان نے بتایا کہ میں ’محبت کے معاملے میں کافی بد قسمت ہوں‘۔رجت شرما نے سلمان خان کی فلم کے پروموشن کے اس شو میں مزاحیہ انداز میں اداکار سے ایک اور سوال پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے؟
اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج کل سب کا صرف بھائی ہوں،سلمان خان نے مزید کہا کہ ’جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے تو میں کیا کروں؟۔