گندم کی ریکارڈ توڑ  پیداوار پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم اور کاشتکاروں کو مبارکباد

 Wheat Crop, Wheat, Bumper Crop, Pakistan, Punjab, Sindh, Wheat Procurement, City42, Farmer, Yield, domestic consumption, Food Security
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کہ پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ دس سال کے ریکارڈ سے زیادہ پونے2کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ہوئی ہے.  انہوں نے خدشات اورر پیش گوئیوں کے باوجود بمپر کراپ آنے پر کاشتکاروں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

۔انہوں نے گندم خریداری کے صوبائی اور وفاقی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں سے براہ راست گندم خریدنے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ محنت سے پیدا کی ہوئی فصل کے ثمرات براہ راست کاشتکاروں کو ہی ملیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو گندم کی بمپر کراپ کی خوشخبری آج اسلام آباد میں  گندم خریداری مہم کے جائزہ اجالاس میں بتائی گئی، اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کر رہے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبائی اور وفاقی ادارے گندم خریداری کا اپنے خریداری اہداف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے، تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں، گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

سرکاری زرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والےگندم خریداری جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر احد خان چیمہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، نگران صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز پنجاب ایس ایم تنویر اور وفاقی گندم کمشنر اورمحکمہ خوراک کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو خوشخبری سنائی گئی کہ رواں سال ملک بھر میں گندم کی پیداوار  2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہونے کی توقع ہے۔اجلاس کے شرکا کو گندم کے موجودہ ذخائر، کیری فارورڈ ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف اور پیش رفت سپر بھی بریف کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے گندم کی میگا کراپ آنے پر وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور  زراعت اور خوراک کسے وابستہ تمام حکام کو مبارک باد دی اور وزارت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے تمام اداروں کو اپنے اہداف میں مزیداضافہ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ پیداوار کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ گزشتہ نااہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا تھا، گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن قطاروں میں کھڑا رکھا۔