فلپائن کی مشہور ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا

فلپائن کی مشہور ٹک ٹاکر نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: فلپائن کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار فیونا جیمس نے دبئی میں اسلام قبول کرلیا، فیونا جمیس کا اسلامی نام ’زینب‘ رکھا گیا ہے اور انہیں دبئی اتھارٹیز کی طرف سے ایک ’نومسلم‘ کا تصدیقی  سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ۔

@zainab__official14 #islamic_video #zainab???? #salman_commando #fypシ゚viral ♬ original sound - ♥️SALMAN-COMMANDO♥️

لوکل میڈیا کو انٹرویو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اذان سننے سے ہمیشہ سکون ملتا ہے اور اسلام کی طرف پیش قدمی کی وجہ اذان ہی تھی ۔ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے کھلے دل کے ساتھ اپنی مرضی سے کیا ہے اور کسی نے ان کو اسلام لانے کیلئے مجبور نہیں کیا۔

@zainab__official14 Juma Mubarak #zainab???? #islamic_video #salman_commando #fypシ゚viral ♬ Hasbi Rabbi Jallallah - Zahra Haidery

انہوں نے اپنے ایک پاکستانی دوست سلمان کا ذکر بھی کیا جس نے انہیں اسلامی تعلیمات کو سمجھانے میں بہت مدد فراہم کی۔

واضح رہے کہ فیونا جیمس کا تعلق منیلا سے ہے اور وہ آٹھ برس قبل دبئی منتقل ہوئیں اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب ہے۔