وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کیساتھ کیا ہونے والا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کیساتھ کیا ہونے والا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
کیپشن: SHEIKH RASHEED
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتےہیں باپ بیٹے پر فرد جرم لگی ہوئی ہے لیکن وہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی سیٹ لیے بیٹھے ہیں ۔کیا یہ دنیا کو نظر نہیں آ رہا ،مزید بولے دنیا کے جس ملک میں جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے پھر کہیں گے شیخ رشید نے کہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق   شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجرم اگر وزیر اعظم ہوں گے تو کیا یہ دنیا کو نظر نہیں آ رہا۔میں تو ان کی خیر خواہی کر رہا ہوں لیکن ان کی نفرت کی آگ بجھ نہیں رہی ۔مئی کا مہینہ سیاسی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں اس بات پر قائم ہوں۔سیاست دان بہت چالاک ہیں 14 مرتبہ فوج کو گالیاں دی ہیں اور 14 مرتبہ ہی شہباز شریف نے بوٹ پالش کیے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ روضہ رسول ﷺپرجو ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا لیکن ان پانچوں شکلوں کو جہاں دیکھا جاتا ہے لوگ غصہ میں آ جاتے ہیں۔ یہ ہمیں سلیکٹڈکہتے تھے اوریہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں۔‘ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے،عمران خان پر براوقت آیاہے ،ایسے حالات میں چھوڑناغداری ہوگا،پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوئے تونیاکٹاکھل جائے گے،ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔

 پاک فوج کااحترام ہونا چاہیے،یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندےانڈے پڑیں گے،ان لوگوں کی شکلوں سے ہی لوگ نفرت کرتے ہیں، جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے۔کہتاتھان میں ش نکلے گی کہاں ہے آج ن لیگ؟بڑی عید کے قریب الیکشن ہوتے دیکھ رہاہوں،میرے فوج سے تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہناتھا کہ فوج کے ساتھ صلح چاہتاہوں لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑارہوں گا،ادارے کوبھی بتادیاکہ عمران خان کے ساتھ ہوں،جیل میراسسرال اور ہتھکڑی میرا زیورہے،مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں،وقت ملاتوممتازقادری کی پھانسی کے حوالے سے بھی بہت کچھ لکھوں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer