ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حلف اٹھانے کے فوری بعد تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے اور اہم ملاقات کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں انکی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔
حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیرترین گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے ترین گروپ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اور بڑا عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ کابینہ میں وزارتیں بھی ملیں گی۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حمزہ شہباز شریف کی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی جہانگیر ترین کے گھر آمد۔pic.twitter.com/P7mMoMQKzs
— Numair Ilyas (@NumairIlyas) April 30, 2022