الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف بڑا ایکشن

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف بڑا ایکشن
کیپشن: Deviant members PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کے لئےنوٹسز جاری کردیے۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر 6 مئی کو سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 ارکان قومی اسمبلی کو 6 مئی کو نااہلی ریفرنسز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نا اہلی ریفرنسز پر سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کے 26 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف 6 مئی کو نا اہلی ریفرنسز پر ابتدائی سماعت ہوگی جس پر 30 دن کے اندر نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔

جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد، نور عالم خان، وجیہہ قمر، ملک نواب شیر وسیر ، رمیش کمار، افضل ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون ، عبد الفغار وٹو، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ کے نام شامل ہیں۔

اراکین میں سردار ریاض محمود خان، نزہت پٹھان، سید مبین احمد،امجد فاروق کھوسہ، سید سمیع الحسن گیلانی، عامر لیاقت حسین، جویریہ ظفر ، عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer