ٹیکسالی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیکسالی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک، وقاص احمد : پولیس افسران اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کو گزشتہ روز غازی روڈ سے گزرتے دیکھا گیا تھا۔ غازی روڈ سی سی ٹی وی فوٹیج  کے بعد ملزم کی ریکی کی گئی۔ جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز الفلاح ٹاون اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، آپریشنز ونگ کی ٹیم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔  ملزم کو ڈیفینس کے علاقے سے گرفتار کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول اور گذشتہ رات پہنے کپڑے اور گلوز بھی برامد کر لیے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔ 

 صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کر رہی تھی۔ ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے بیک وقت متعدد ٹیمیں کام کر رہی تھی۔ 

واضح رہے کہ ملزم کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر کیے گئے آخری تین حملوں میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک زخمی ہوا تھا ۔ ملزم عثمان خراسانی اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔