پی آئی اے کا عملہ انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار 

پی آئی اے کا عملہ انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : ایف آئی اے نے لاہور ائیرپورٹ پر چھاپہ مار کر پی آئی اے عملے کے ایک ملازم کو انسانی سمگلنگ کیس میں گرفتار کرلیا ۔ 

پی آئی اے ملازم محمد ساجد کو ایف آئی اے گرفتار کرکے لے گئی ۔ پی آئی اے ملازم  کو 10 افراد کو جعلی ویزوں پر سعودی عرب بھجوانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ۔ 

ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملوث افراد کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سابق گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا پروٹوکول افسر بھی رہا ہے ۔ ملزم محمد ساجد ائیرلیگ آف پی آئی اے کا عہدیدار بھی ہے۔