ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے حمزہ شہباز سے حلف لینے اور تعاون فراہم کرنے والے افسران کو دھمکی لگائی ہے کہ انہیں حکومت میں آکر سخت سزا دی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آ رہے ہیں۔ اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہو گی۔ اس بار شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارنامے سرزد کرنے کی سزا اور جزا ایسی ہو گی کہ مدتوں یاد رہے گی۔
غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہم حکومت میں واپس آ رہے ہیں۔ اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہو گی۔ اس بار شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارنامے سرزد کرنے کی سزا اور جزا ایسی ہو گی کہ مدتوں یاد رہے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 30, 2022
شہباز گل نے مزید کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلی کا استعفی ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا۔ عثمان بزدار کا استعفی نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا۔ گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کر دیا۔
آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلی کا استعفی ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا۔ عثمان بزدار کا استعفی نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 30, 2022
گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کر دیا۔