ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز حلف برداری ؛گورنر پنجاب نے ایک بڑا اقدام اُٹھا لیا

حمزہ شہباز حلف برداری ؛گورنر پنجاب نے ایک بڑا اقدام اُٹھا لیا
کیپشن: Governor Punjab And Chief Justice Pak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سے استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان گورنرہاؤس لاہور میں حملے اور غنڈہ گردی کافوری نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں ہو گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ حمزہ شہباز سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے۔دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ گورنر کا مراسلہ انہیں موصول ہو گیا ہے۔