(اکمل سومرو، رضوان نقوی)ترقیوں کے منتظر کالج اساتذہ کیلئے خوشخبری،ڈی پی آئی کالجز نے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی فل پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیوں کیلئے نام فائنل کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سینیارٹی کے مطابق اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کی فہرست مرتب کی گئی۔ڈی پی آئی کالجز نے جنرل کیڈر کی 63 خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کی فہرست ارسال کر دی گئی ہے۔ سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے کیسز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔
دوسری جانب ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے رواں مالی سال کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و ملازمین کی فہرستیں مانگ لیں، چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس،چیف کمشنر سی ٹی او اور چیف کمشنر آرٹی او کو بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسرو و اہلکاروں کےنام 5مئی تک جمع کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و اہلکاروں کو ریوارڈ دیاجائے گا،ٹیکس دفاتر کےگریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر متعلقہ زونل کمشنرز رپورٹس تیار کریں گے جبکہ گریڈ سترہ تا بیس کے افسروں کی کارکردگی کی رپورٹس چیف کمشنرز تیار کریں گے۔