پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی نے مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2019، ویلج پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسلز پنجاب 2019 کی منظوری دے دی، پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے وقت اپوزیشن اجلاس کی کارروائی کا حصہ نہ بنی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی زیر صدرت اجلاس میں مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2019، مسودہ قانون ویلیج پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسلز پنجاب کو منظور کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بلوں پر جمع کروائی جانے والی ترامیم کو ایوان کی ووٹنگ کے بعد مسترد کر دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چودہ گھنٹے سے زیادہ اس بل پر غور کیا جبکہ اپوزیشن کی تجویز پر بلدیاتی اداروں کی مدت چار سال اور لارڈ میئر اور میئر کی تعلیم قابلیت کی شرط ختم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری میں تمام قانونی اور آئینی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز چھ بجے تک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اپوزیشن کو موصول نہیں ہوئی تھی جس کے باعث ترامیم بروقت جمع نہ ہو سکی جس پر سپیکر کی جانب سے اپوزیشن کو اپنی ترامیم پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تاہم ایوان میں اس کو ووٹنگ کے دوران مسترد کر دیا گیا۔

اپوزیشن کی جانب سے ان کی ترامیم مسترد ہونے پر اجلاس کی کارروائی کا واک آؤٹ کیا گیا، اپوزیشن نے بھرے ایوان میں احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔