ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئےاچھی خبر، رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

 لاہوریوں کیلئےاچھی خبر، رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لیسکو چیف نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنادی، کہتے  ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رہے گی۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے ماہ رمضان میں شہری علاقوں اور انڈسٹری کو بجلی کی سپلائی بحال رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک بجلی کی طلب اور رسد ڈیمانڈ کے مطابق ہے، رمضان پلان تیار کرلیا، گھریلو و کمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے، اگر کسی جگہ بہت ضروری ہوا تو فیڈر پالیسی کے تحت جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی بجائے دیہی علاقوں میں ضروری ہوا تو 2 سے 3 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے، ہر سال انڈسٹری میں افطاری سے سحری تک لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی، اس دفعہ انڈسٹری کو بھی بجلی بحال رکھنے کا پلان بنایا ہے، حتمی فیصلہ 2 سے 3 دن میں ہو جائے گا۔

رمضان کے دوران تمام میں دفاتر میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر ٹرالی موجود رہیں گی، رمضان المبارک کے دوران شام کو تمام دفاتر میں سٹاف بڑھایا جائے گا، کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا، کنٹرول روم میں مانیٹرنگ ہوگی، خود بھی وہاں بیٹھوں گا۔

Sughra Afzal

Content Writer