قذافی بٹ:تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ حکومت مینار پاکستان میں نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلئے تیار ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان تاریخی مقام اور پاکستانیوں کی اجتماعی ملکیت ہے، جسے اصل حالت میں برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلئے تیار ہے۔ صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر ایک پودے کا نقصان ہوا تو ہم 10 لگوا دیتے ہیں۔ مینار پاکستان آزادی کا نشان ہے اورعوام آزادی کیلئے ہی اکٹھے ہوئے تھے ۔