ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی؛ ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاونٹر رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی؛ ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاونٹر رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے ۔
ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاؤنٹرز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاترکھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شہری 30 ستمبر تک ٹیکس جمع کروا کر 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی صوبے کی ترقی میں اہم کردارادا کرتی ہے۔