ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی، سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
ایف بی آر نے سیلاب سے توسیع کو جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ان کے پاس کافی وقت تھا جبکہ آئی آرآئی ایس سسٹم کی سست روی کے دعوے بھی غلط ہیں،یہ پلیٹ فارم مکمل فعال ہے۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے کے نتائج ہوں گے۔