ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں مزید 12 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس طرح صوبے کے تعلیمی اداروں میں مجموعی طور پر 24 ہزار ایس ٹی آئیز (اسکول ٹیچر انٹرنیز) رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق پچھلے سال بھرتی کیے گئے ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا۔

نئے اساتذہ کو 4 ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ انہیں ماہانہ 45 ہزار روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔