علی رامے:حکومت نے گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی۔
پنجاب میں گندم مارکیٹ کو پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا۔محکمہ خوراک کے مطابق مؤثر ریگولیشن پالیسی سے گندم مارکیٹ کو مستحکم کیا جائے گا ، مقامی خریداری فوڈ سکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت گندم کی خریداری اور قیمتوں کا مستحکم کرے گی،کسانوں کوسہارادینےکیلئےحکومت مقامی گندم خریدنےپرغور کر رہی ہے۔برآمدات پراحتیاط، حکومت نےعوامی ضرورت کواولین ترجیح دیدی۔
پنجاب اپنی اسٹریٹجک ریزروز قائم کرے گا، حکومت نے اس حوالے سے واضح ہدایت جاری کر دیحکومت کے فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App