ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف برطانوی گلوکارہ لولا ینگ اسٹیج پر بے ہوش، شو منسوخ

معروف برطانوی گلوکارہ لولا ینگ اسٹیج پر بے ہوش، شو منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیویارک میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹیول کے دوران برطانوی گلوکارہ اور گیت نگار لولا ینگ اچانک اسٹیج پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔ اس واقعے کے بعد اُنہیں فوری طور پر طبی عملے نے اٹھا کر اسٹیج سے باہر منتقل کیا۔

نیویارک میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹیول کے دوران 24 سالہ برطانوی گلوکارہ اور گیت نگار لولا ینگ اچانک اسٹیج پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔ یہ واقعہ 27 ستمبر کو پیش آیا جب وہ "All Things Go Music Festival" میں اسٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں۔ لولا اپنی مشہور گانے "Conceited" پیش کر رہی تھیں کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

24 سالہ فنکارہ کو فوری طور پر طبی عملے نے اسٹیج سے باہر منتقل کیا اور بعد ازاں انتظامیہ نے اگلے دن یعنی 28 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا ان کا شو منسوخ کر دیا۔ یہ پرفارمنس بھی اسی فیسٹیول کا حصہ تھی۔

واقعے کے بعد لولا ینگ نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں معذرت کرتے ہوئے لکھا’ مجھے افسوس ہے کہ آج واشنگٹن ڈی سی میں آل تھنگز گو فیسٹیول میں پرفارم نہیں کر پائی، میں اس کام سے محبت کرتی ہوں اور کبھی اپنے وعدوں یا سننے والوں کو ہلکا نہیں لیتی۔

 مجھے ان لوگوں سے معذرت ہے جو اس وجہ سے مایوس ہوئے، امید ہے آپ سب مجھے آئندہ ایک اور موقع دیں گے۔ شکریہ ان سب کا جو میری موسیقی سنتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں۔‘‘

گلوکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعائیں کیں، جبکہ کئی افراد نے لکھا کہ صحت ہمیشہ سب سے اہم ہے اور وہ جلد انہیں دوبارہ اسٹیج پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔