ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد میں  الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا آغاز   کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد میں  الیکٹرک بسوں کے پراجیکٹ کا آغاز   کریں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد کا دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ شہر کے پہلے سرکاری بس سسٹم کا افتتاح کریں گی, وزیراعلیٰ مریم نواز فیصل آباد میں 30جدید ترین الیکٹروبسوں کے پراجیکٹ کاباقاعدہ آغاز کرینگی،فیصل آباد کے عوام میں پہلی الیکٹرک بس سروس کے آغاز پرجوش و خروش اور خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔

   فیصل آباد کے عوام پہلی بار الیکٹرک بس سروس سے مستفید ہوں گے،جس پرالیکٹروبس میں کوئی بھی شہری صرف 20 روپے دے کر کہیں بھی سفر کرسکتا ہے۔

الیکٹروبس میں بزرگ، خواتین، اور طلباکے لئے مفت سفر اور خصوصی افراد کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا،ایئرکنڈیشن الیکٹروبس میں وائی فائی اور موبائل پورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ خواتین کے محفوظ سفر کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے۔