ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسپرت بمرا نے اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، ویڈیو وائرل

جسپرت بمرا نے اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں۔

  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بھارتی باؤلر جسپرت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ تو حارث رؤف کی نقل اتارتے ہوئے ہاتھ سے جہاز گرنے کا اشارہ کر دیا۔

جسپرت بمرا نے اپنے طور پر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کا جشن منایا لیکن وہ یہ بھول گئے کہ وہ اپنی ہی حکومت کی عزت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جسپرت بمرا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بن گیا۔

سوشل میڈیا صارف نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے۔ کیونکہ بمرا نے اپنی ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے, ایک صارف نے لکھا کہ بمرا خود کو اپنی اوقات دکھاتے ہوئے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمرا کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔

بھارتی صارف نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جسپریت بمراہ نے جیٹ کے کریش ہونے کا اشارہ کیا‘