ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی پاکستان گورنمنٹ کے مرکزی لیڈر ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں اُمید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے، پاکستان کو کھیل کے میدان میں یک طور پر ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔