ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو کرارا جواب

 جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو کرارا جواب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور  صدر  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی  کو کرارا جواب دیدیا۔

 صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے لکھا کہ ایساکرناکھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

   محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر  جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو  تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔