ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کا سربراہ بدل گیا

Mithan Minhas, BCCI, Board of Control in Cricket
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت میں کرکٹ کنٹرول بورڈ کا سربراہ بدل گیا ہے۔ ریٹائرڈ کرکٹر متھن منہاس بی سی سی آئی کے نئے صدر بن گئے ہیں، وہ روجر بنّی کی جگہ سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے برقرار ہیں جبکہ دیوجیت سیکیا بورڈ سکریٹری رہیں گے۔ پہلی مرتبہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کا سربراہ ایسا کرکٹر بنا ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ کبھی نہیں کھیلی۔   
آج اتوار کے روز بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے کی جا رہی قیاس آرائیوں کے مطابق دہلی سٹیٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان متھن منہاس کو روجر بنّی کی جگہ پر اس عہدہ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ متھن نے کچھ دن پہلے ہی اس عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔

متھن منہاس اتوار 28 ستمبر کو دوپہر  کے وقت بی سی سی آئی کے صدر دفتر ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ بی سی سی آئی اے جی ایم میں ان کے نام پر مہر لگائی گئی۔
راجیو شکلا بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے پر رہیں گے جبکہ دیوجیت سیکیا بورڈ سکریٹری رہیں گے۔ رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے رگھورام بھٹ کو خزانچی بنایا گیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ کرکٹ ایسو سی ایشن کے پربھتیج سنگھ بھاٹیہ کو جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے۔
45 سال کے متھن منہاس ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں طویل عرصے تک کھیلتےرہے۔ انہیں انٹرنیشل کرکٹ کھیلنے کا کوئی تجربہ نہیں۔

 آئی پی ایل میں وہ تین فرنچائزی کے لیے کھیلے۔ ان میں دہلی ڈیئر ڈیولس، پونے واریئرس اور چنئی سپرکنگس شامل ہیں۔