(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو گزشتہ دنوں سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا، نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان باؤلر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باعث نسیم شاہ کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہناتھا کہ نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں، فاسٹ باؤلر ہوٹل میں تمام کووڈ 19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔ نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نسیم شاہ کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ پاک انگلینڈ سپریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل ٹیم کرے گی۔