ویب ڈیسک :بلوچستان حکومت نےسرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی۔
صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی گئی ہے۔ عمر کی حد کااطلاق یکم جولائی 2022 سے30 جون 2023 تک ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کادیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پراراکین اسمبلی کئی بار آواز اٹھائی تھی۔
صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کےلئے اپلائی کریں۔ حکومت بے روزگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔