ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوتوال شہر کی تقرری کا تنازع نویں روز میں داخل، پولیس بے بس ہوگئی

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کوتوال شہر کی تقرری کا تنازع نویں روز میں داخل ہوگیا ، آٹھ دنوں میں پولیس بے بس ہوگئی،  ہاؤس رابری کی وارداتوں میں 10 کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی گئی ۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق8 دن میں کروڑوں روپے کی وارداتیں ہوئیں، ایک کے بعد ایک واردات میں کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے ،  ہاؤس رابری کی چار وارداتوں میں دس کروڑ لوٹا گیا ، سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں تین کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ۔

نواب ٹاؤن میں مشتاق بٹ کے گھر پونے 2 کروڑ کی ڈکیتی ہوئی ، ڈاکو 104 تولے سونا ، 27 لاکھ نقدی ، غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوئے، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ روپے کی چوری ہوئی ،  کوٹ لکھپت میں ایک گھر سے 2 کلو سونا لوٹ لیا گیا ، ڈیفنس کے گھر میں پونے 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی ہوئی جبکہ غالب مارکیٹ میں صدارتی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر کے گھر بھی واردات رپورٹ ہوئی۔