ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے

 معروف اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار مرزا شاہی 70 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، مرزا شاہی کرونا کے باعث کئی روز سے سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔
معروف اداکار مرزا شاہی نے 1965 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے1967 میں فلم اسٹار ندیم کی پہلی فلم "چکوری" کے ساتھ مشرقی پاکستانی فلمی صنعت میں قدم رکھا ۔سقوط ڈھاکہ کے بعد ، مرزا کراچی منتقل ہوگئے اور مالی مشکلات کے سبب انہیں معمولی ملازمتیں کرنا پڑیں۔
پی ٹی وی کی مشہور مزاحیہ سیریز ففٹی ففٹی سے مرزا شاہی نے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا اور متعددیادگار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نادانیاں،قدسی صاحب کی بیوہ نمایاں ہیں۔ ڈرامے ہائے جیدی، عید ٹرین میں بھی ان کے کرداروں کو خوب پسند کیا گیا، مرزا شاہی نے فلم چکوری، چھوٹے صاحب، سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دسمبر 2018میں مرزا شاہی کے انتقال کر جانے کی جھوٹی اطلاعات زیرگردش رہیں جس کے بعد انہوں نے ویڈیوبیان میں پُرمزاح انداز میں اپنے زندہ ہونے کا پیغام دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer