ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے انتظامات مکمل

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپرا ) حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو ستتر ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے لئے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا، کورونا وائرس کے دوران زائرین کو ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز چھ اکتوبر کو ہوگا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کے لئے تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جارہا ہے۔

مینجر داتا دربار گلاب ارشاد کے مطابق تقریبات کے دوران زائرین کو ماسک کے بغیر احاطہ دربار میں جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ داتا دربار پر حاضری دینے والے زائرین کہتے ہیں کہ داتا صاحب کا میلہ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا تاہم کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے انتظامی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

عرس تقریبات کے دوران زائرین میں لنگر تقسیم کیا جائیگا جبکہ سیکیورٹی کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائیگی۔