ن لیگی پرندے حکومتی منڈیر پر بیٹھنے لگے

ن لیگی پرندے حکومتی منڈیر پر بیٹھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کے بعد مسلم لیگ ن کے پرندے اڑ کر حکومتی منڈیر پر بیٹھنے لگے۔

سیاسی محاذ پر ہلچل نے ن  لیگی ارکان اسمبلی میں بے چینی پھیلا دی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی  وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقاتوں میں مصروف ہوگئے۔ لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے، عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری بھی وزیر اعلی سے ملے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے۔ (ن) لیگی اراکین اسمبلی نے کہا عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer