ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کی سنی گئی

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوکل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سرکاری خانے کا منہ کھول دیا گیا ، 15 ارب کی خطیر رقم منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں لوکل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑا منصوبہ منظور ہوگیا، 15 ارب کی لاگت سے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا جس میں وفاق اور پنجاب آدھے آدھے پیسے فراہم کریں گے، پی ایف سی ایوارڈ 2017 کے تحت مختلف اضلاع میں رقم کی تقسیم کی جائےگی ،رقم پارکوں کی تعمیر، قبرستانوں کی چار دیواری، بنیادی مراکز صحت، گلیوں کی تعمیر سمیت دیگر پر خرچ ہوں گے، منصوبے کے لیے آٹھ ارب 53 کروڑ 71 لاکھ پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ منصوبے کے لیے درکار بقیہ فنڈز وفاق ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب  سیکرٹریٹ کا اب اپنا ترقیاتی بجٹ ہوگا، پنجاب حکومت نے ترقیاتی بجٹ الگ سے تیار کرنے کی منظوری دیدی گئی،جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ آبادی کے تناسب سے مختص ہوگا، پنجاب حکومت نےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد اب جنوبی پنجاب کے شہریوں کے لیے الگ سے ترقیاتی بجٹ مختص کرنیکا فیصلہ بھی کرلیا۔

علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 70 نئی آسامیاں بھی تخلیق کرلیں، محکمہ خزانہ کی جانب سے گریڈ21کی ایک، گریڈ 20 کی 21 سیٹیں، گریڈ 19 کی 21 اور گریڈ 18 کی 34 سیٹیں تخلیق کی گئی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer