ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا۔

عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر میں 140 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 540 روپے اور 12 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1468 روپے، کمرشل سلنڈر 5110 کی بجائے 5650 روپے اور فی کلو 113 کی جگہ 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی کے باعث ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ تافتان باڈر بند ہونے سے غریب عوام سستی گیس سے محروم ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے کل وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے اہم ملاقات کریں گے۔