پاک سری لنکا سیریز، قذافی سٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

پاک سری لنکا سیریز، قذافی سٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، پاکستان اور سری لنکاکی ٹیمیں پانچ اکتوبرکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیےنشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستوں پر اضافی لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لیے ساز گار تین پچز تیار کردی گئی ہیں، جبکہ ٹیموں کی نیٹ پریکٹس کے لئے گراونڈ کے اطراف موجود پریکٹس پچز بھی پوری طرح سے تیار ہیں، اسٹیڈیم کی تزین و آرائش کے ساتھ صفائی ستھرائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer