ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیکس بار نے ایف بی آر سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان ٹیکس بار نے ایف بی آر سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی) کل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز، پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کیلئے دی گئی مہلت کا کل آخری دن ہے،  سرکاری محکموں کے ہزاروں ملازمین نے تاحال انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

دوسری جانب جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن فرحان شہزاد، صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ اورجنرل سیکرٹری رانا ثاقب منیر نے چیئرمین ایف بی آر کوانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئےخط لکھ دیا ہے، ٹیکس بارز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کردیا۔

جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نےخط میں لکھا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔

صدر لاہور ٹیکس بار خرم شہباز بٹ نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے تین ماہ کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 31دسمبر تک توسیع نہ کی گئی تو لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع نہیں کرا سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer