خاتون وکیل پر تشدد، پنجاب بار کونسل نے کل ہڑتال کی کال دیدی

خاتون وکیل پر تشدد، پنجاب بار کونسل نے کل ہڑتال کی کال دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) سول کورٹ میں خاتون ایڈووکیٹ پر تشدد اور پولیس کی طرف سے ملزموں کو چھوڑنے پر پنجاب بار کونسل نے 30 ستمبر کو لاہور ڈویژن میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔

 سٹی 42کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون وکیل اور فاضل جج سے ملزم تلخ کلامی کرتے نظر آرہے ہیں، وکلاء کے احتجاج پر 26 ستمبر کو واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پور میں درج کی گئی، ملزم حافظ احسن، حنیفاں بی بی، نازیہ عمران اور یوسف صدیقی کو چھوڑنے پر وکلاء نے احتجاج کیا تھا۔

  وکلاء کے احتجاج اور سیشن جج سے ملاقات کے بعد ملزموں کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔

  وائس چیئرمین پنجاب بارنے کہاکہ وکلاء بطوراحتجاج تیس ستمبر کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، خواتین وکلاء پر تشدد کے معاملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، وکلاء رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ملزموں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے

Sughra Afzal

Content Writer