ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کی لیگل ٹیم کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کی لیگل ٹیم کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایل ڈی اے کے لیگل کیسز کے حوالے سے بڑا فیصلہ، عثمان بزدار نے ایل ڈی اے کی تجویز کردہ لیگل ٹیم کی منظوری دے دی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپریم کورٹ کیسز کیلئے سینئر وکیل وسیم بھدر اور خرم رضا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی، ہائی کورٹ کیسز کے لئے صاحبزادہ مظفر، معظم علی شاہ، علی مہدی بخاری اور عامر سعید راں کے ناموں کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے کے سول کورٹس میں کیسز کے لئے20 شارٹ لسٹ امیدواروں میں سے 12 ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور ڈی جی عثمان معظم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی،وزیراعلیٰ نے لیگل ٹیم کے لئے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وکلاء ٹیم کے لئے کیس بھی سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer