سٹی 42 : پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز نے کرم ڈسٹرکٹ کے جنرل ایریا ڈوگر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' کے 7 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم ڈسٹرکٹ کے جنرل ایریا ڈوگر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رپورٹ شدہ بھارتی پراکسی 'فتنہ الخوارج' کے سات خوارج ہلاک ہوئے۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، کیپٹن نعمان سلیم نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپریشن کے دوران 5 فوجی جوان حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید، سپاہی محمد شہباز نے جامِ شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد علاقے میں سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائی قومی ایکشن پلان کے فریم ورک اور وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور شدہ ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت بلا توقف جاری رہنے والی انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہے۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک موثر آپریشنز جاری رکھیں گے۔
سورس : آئی ایس پی آر