ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراسرار ڈرون کی پرواز، ہسپانوی ہوائی اڈہ بند

پراسرار ڈرون کی پرواز، ہسپانوی ہوائی اڈہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ہسپانوی ہوائی اڈے نے گزشتہ رات پراسرار ڈرون نظر آنے کے بعد اپنی فضائی حدود کو دو گھنٹے کیلئے بند کر دیا۔

 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ستمبر کے آخر سے اب تک  پراسرار ڈرونز کی پروازوں کے سبب یورپی یونین کے متعدد ہوائی اڈوں پر بندش اور رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

 ہسپانوی ہوائی اڈے کا انتظام کرنے والی کمپنی اے ای این اے کے حکام کے مطابق اڑتا ہوا ڈرون ایئرپورٹ کے قریب دیکھا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایلیکینٹ کے لیے جانے والی دس پروازیں  جو میڈرڈ کے جنوب مشرق میں تقریباً 420 کلومیٹر (260 میل) کے فاصلے پر تھیں، کا رخ والنسیا، بارسلونا، میلورکا اور مرسیا سمیت دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا، کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، لیکن کوئی منسوخی نہیں ہوئی۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس واقعے کے پیچھے کون تھا، اس حوالے سے حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے امن کے دشمن اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر شدید حملے شروع کر دیے۔

 الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر پر بمباری کی ہے جس میں متعدد مقامات پر حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

 رفح اور خان یونس سیگولہ باری کی آوازیں مسلسل آرہی ہیں اور غزہ شہر میں وقفے وقفے سے بمباری جاری ہے جس سے فلسطینی شہریوں میں شدیدخوف وہراس پایا جاتا ہے۔