ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی و مقامی منڈی میں سونے  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی و مقامی منڈی میں سونے  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ 

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 216 ڈالر کے اضافے سے 4,109 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اس نمایاں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونا 22 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے۔

خالص 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 3 لاکھ 97 ہزار روپے اور 21 قیراط سونا 3 لاکھ 79 ہزار روپے فی تولہ کا ہو گیا ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔