ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال کا آخری چاند گرہن ختم ہو گیا

lunar eclipses, City42, Lahore lunar eclipses
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:  لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں آج شب سال کا آخری چاند گرین دیکھا گیا

چاند گرہن  پاکستان میں رات 11 بجکر دو منٹ پر شروع ہوا تھا ، چاند گرہن ایک بج کر چودہ منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔ گرہن کے عروج کے وقت لاہور میں نظر آنے والے چاند کے بائیں پہلو پر پندرہ فیصد حصہ کو  زمین کے سائے نے ڈھانپ لیا تھا۔

چاند گرہن تین بجکر 26 منٹ پر اختتام پزیر ہو گیا ۔ چاند گرہن کاٹوٹل  دورانیہ چار گھنٹے  24 منٹ پر محیط تھا،  ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتتاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی کی گئیں۔

چاند گرین پاکستان سمیت ایشیا،  آسٹریلیا ، امریکا ، افریقا اور اٹلانٹک میں دیکھا گیا۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 5 سے 6 مئی کو دیکھا گیا تھا۔


چاند گرہن
جب سورج کی روشنی زمین تک پہنچتی ہے تو خلا میں زمین کے پیچھے اس کا سایہ بھی بنتا ہے چاند چونکہ زمین کے گرد گھومتا ہے لہذا اپنی مداری گردش کے دوران مخصوص اوقات میں چاند گردش کرتے ہوئے زمین کے سائے میں داخل ہوجاتا ہے اس طرح سورج کی روشنی چاند پر نہ پہنچنے کی وجہ سے چاند تاریک ہوجاتا اس کو چاند گرہن کہتے ہیں۔
28 اکتوبر ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوا جو ایشیا، آسٹریلیا، یورپ ، شمالی و جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں نظر آیا۔


چاند گرہن کا وقت 
جزوی چاند گرہن عالمی معیاری وقت GMT کے مطابق 18:01 ( پاکستانی وقت رات 11:01) پر شروع ہوا اور 22:26 ( پاکستانی وقت رات 3:26) پر ختم ہوا جبکہ 20:14 ( پاکستانی وقت رات 1:14) پر جزوی چاند گرہن عروج پر تھا۔

نیچے پوسٹ کی گئی پہلی تصویر آج شب لاہور میں چاند گرہن کے عروج سے پہلے لی گئی ہے۔ دوسری سفید چاند کی تصویر آج شب کراچی میں دکھائی دے رہے چاند کی ہے۔