ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری گرفتار

سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری گرفتار
کیپشن: Dost Mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔دوست محمد مزاری کے خلاف زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج تھا۔دوست محمد مزاری گیارہ اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے، جس کے باعث مقدمہ درج کر کے انہیں گرقتار کر لیا گیا۔اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق دوست محمد مزاری نےہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے  زاہد مزاری ، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کر لیا۔تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف اپنے ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن پیش ہوئے تھے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر