ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی
کیپشن: Corona Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 10 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.58 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار 48 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔